بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس آن لائن بھرتیوں کا آغاز

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس آن لائن بھرتیوں کا آغاز

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 111 سرکاری آسامیوں پر مکمل طور پر میرٹ، پیپر لیس اور آن لائن بنیادوں پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کرپشن، اقرباء پروری کے خاتمے اور شفاف طرزِ حکمرانی کو فروغ دینا ہے، جبکہ کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں سرکاری ملازمتوں کی فروخت، کرپشن اور اقرباء پروری کے خاتمے کا وعدہ صوبائی حکومت عملی طور پر پورا کر رہی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے اعلان کیا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ خزانہ میں 111 سرکاری آسامیوں پر سو فیصد میرٹ اور پیپر لیس بنیادوں پر آن لائن بھرتیوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس نئے نظام کے تحت امیدواروں سے آن لائن ٹیسٹ لیا جائے گا، ان کی قابلیت اور اہلیت کی شفاف انداز میں جانچ کی جائے گی اور کامیاب امیدواروں کو ایک گھنٹے کے اندر تقرری لیٹر جاری کیا جائے گا، تاکہ میرٹ پر مبنی تقرریوں کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس اقدام کو کرپشن کے خاتمے اور ادارہ جاتی اصلاحات کی جانب ایک تاریخی قدم قرار دیا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس اصلاحاتی نظام کا آغاز محکمہ خزانہ سے کیا جا رہا ہے، جسے مرحلہ وار بلوچستان حکومت کے دیگر تمام محکموں تک توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے گڈ گورننس، شفافیت اور جوابدہی کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرٹ، شفافیت اور عوام سے کیا گیا وعدہ ہی بلوچستان حکومت کی حکمرانی کی بنیاد ہے، اور ایسے اقدامات نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اہل افراد کو ان کا حق دلانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...