خضدار حملہ: صوبائی وزیر ضیاء اللہ لانگو کی شدید مذمت، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

خضدار حملہ: صوبائی وزیر ضیاء اللہ لانگو کی شدید مذمت، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

صوبائی وزیر میر ضیاء اللہ لانگو نے خضدار میں میر شفیق الرحمٰن مینگل کے گھر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور بلوچستان میں ہر صورت امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔

کوئٹہ: صوبائی وزیر میر ضیاء اللہ لانگو نے خضدار میں میر شفیق الرحمٰن مینگل کے گھر پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام، قبائل، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور دشمن قوتوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کر رہے ہیں، جبکہ خضدار واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہر صورت امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور امن دشمن عناصر کی تخریبی کارروائیوں کو سیکیورٹی فورسز اور عوام کے باہمی تعاون سے ناکام بنایا جائے گا۔

Keywords : Khuzdar Attack, Ziaullah Langov, Counterterrorism, Balochistan Security

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...