کوئٹہ میں بلوچستان پولیس کی 104ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پولیس کو مکمل تعاون کا اعلان.

کوئٹہ میں بلوچستان پولیس کی 104ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پولیس کو مکمل تعاون کا اعلان.

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں بلوچستان پولیس کی 104ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پاس آؤٹ ہونے والے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پولیس کے کردار کو سراہا اور محکمہ پولیس کو وسائل کی فراہمی، مطالبات کی منظوری اور تربیتی سہولیات میں بہتری کی یقین دہانی کرائی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
 بلوچستان پولیس ٹریننگ سینٹر میں 104ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں آئی جی پولیس محمد طاہر، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، سینئر پولیس افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پاس آؤٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ آج فارغ التحصیل ہونے والے جوانوں کے کندھوں پر شہریوں کے تحفظ کی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس رات دہشت گردوں نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا، وہ سب سے پہلے موقع پر پہنچے اور آج بھی ان عظیم شہداء کی یاد دل کو بے چین کر دیتی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا پولیس ٹریننگ سینٹر بند کرنے کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے اور آج یہاں نہ صرف جوان بلکہ ہماری بیٹیاں بھی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں، مگر پولیس اہلکار دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سردار بہادر خان یونیورسٹی پر حملے کے بعد بھی داخلوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد اپنے مقاصد میں ناکام ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست پاکستان تاقیامت چٹان کی طرح کھڑی رہے گی۔
میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ محکمہ پولیس میں وسائل کی کمی حکومت بلوچستان پوری کرے گی اور آئی جی پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے تمام مطالبات منظور کیے جائیں گے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ چند پیسوں کی خاطر محکمہ پولیس کی عزت کو مٹی میں نہ ملائیں۔
وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سینٹر کالج میں ایک ماڈل گراؤنڈ بنانے اور 60 کے بجائے 80 رہائشی کوارٹرز تعمیر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...