بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 کے نفاذ پر مشاورتی اجلاس، صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ کی صدارت

بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 کے نفاذ پر مشاورتی اجلاس، صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ کی صدارت

کوئٹہ میں صوبائی مشیر کھیل و ثقافت مینا مجید بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی 2024 کے نفاذ، پلاننگ اور مانیٹرنگ فریم ورک کے حوالے سے یو این ایف پی اے اور دیگر پارٹنر اداروں کے تعاون سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نوجوانوں کے لیے صوبے میں موجود مواقع، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور مختلف شعبوں میں روزگار کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ یوتھ پالیسی نوجوانوں کی ترقی کے لیے سمت متعین کرے گی اور حکومت اس پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
کوئٹہ، صوبائی مشیر کھیل و ثقافت مینا مجید بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی 2024 کے نفاذ، پلاننگ اور مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن فریم ورک کے حوالے سے یو این ایف پی اے اور پارٹنر آرگنائزیشنز کے تعاون سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر مینا مجید بلوچ نے کہا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود صوبہ بلوچستان کی پہلی یوتھ پالیسی کا قیام موجودہ مخلوط صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے صوبے کے نوجوانوں کو بہتر سمت فراہم کی جاسکتی ہے، جو مستقبل میں مضبوط اور بااختیار نوجوان نسل کی بنیاد رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بلوچستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ ساتھ مائنز اینڈ منرلز، ٹورازم، سپورٹس، کلچر، ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک جیسے شعبوں میں نوجوانوں کے لیے روزگار اور ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ان مواقع کو سٹریم لائن کرکے نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے کھولے جاسکتے ہیں بلکہ صوبے کے لیے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
اجلاس سے سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ، یو این ایف پی اے بلوچستان کی سربراہ سعدیہ عطا اور دیگر شرکاء نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کی اصل قوت ہوتے ہیں اور بلوچستان یوتھ پالیسی 2024 نوجوانوں کے لیے ایک واضح سمت اور لائحہ عمل فراہم کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ادارے مل کر اس اہم پالیسی کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...