بلوچستان میں مال بردار گاڑیوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے کانوائے سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

بلوچستان میں مال بردار گاڑیوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے کانوائے سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت نے تفتان بارڈر سے کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں تک مال بردار گاڑیوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے جلد کانوائے سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ حکام نے قومی شاہراہوں پر سکیورٹی مزید مؤثر بنانے اور ٹرانسپورٹرز کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے کی شاہراہوں پر مال بردار گاڑیوں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنانے کے لیے جلد کانوائے سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس بات کا اعلان ایڈیشنل چیف سیکرٹری (داخلہ) حمزہ شفقات اور کمشنر کوئٹہ شہزیب خان کاکڑ نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آل بلوچستان بزنس الائنس اینڈ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں اور کاروباری و ٹرانسپورٹر برادری کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

حکام نے کہا کہ صوبے کی شاہراہوں پر مال بردار گاڑیوں، مسافر بسوں اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتان بارڈر سے کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں تک سامان لے جانے والی گاڑیوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے جلد کانوائے سسٹم نافذ کیا جائے گا۔

اجلاس میں کاروباری اور ٹرانسپورٹر برادری کے نمائندوں نے شاہراہوں پر مال بردار ٹرکوں، ایل پی جی باؤزرز اور دیگر گاڑیوں پر حملوں، ڈکیتیوں، گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے اور پلوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ تاجروں، درآمد کنندگان، برآمد کنندگان، ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، کمشنر کوئٹہ شہزیب خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے یقین دلایا کہ قومی شاہراہوں پر سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے لیے پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور اینٹی ٹیررازم فورس (اے ٹی ایف) کے تعاون سے اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ٹرانسپورٹ و تجارتی سرگرمیاں بلا رکاوٹ جاری رہ سکیں۔

حکام نے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کا عمل تیز کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ صوبے میں امن و امان اور محفوظ سفری ماحول کی بحالی کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں۔

 

Keywords : Balochistan, Convoy System, Highway Security, Cargo Transport


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...