بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا

بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ اور سائنس پراجیکٹ کو امتحان کا حصہ بنا دیا۔ نیا طریقہ کار تعلیمی سیشن 2026 سے جماعت نہم میں داخلہ لینے والے طلبہ پر لاگو ہوگا، جبکہ پہلے سے رجسٹرڈ طلبہ کے لیے پرانا نظام برقرار رہے گا۔

کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن  نے جماعت نہم اور دہم کے طلبہ کے عملی امتحانا (پریکٹیکل) کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق تعلیمی سیشن 2026 سے داخلہ لینے والے طلبہ پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عملی امتحان تین حصوں پر مشتمل ہوگا۔ متعلقہ سائنسی مضمون کے تھیوری پرچے کے ساتھ پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ (PBA) کے 6 نمبر، طلبہ کی پسندیدہ عملی سرگرمی (Favourite Practical of the Student) کے 2 نمبر، جبکہ اساتذہ کی نگرانی میں اسکول میں تیار کیے گئے سائنسی مظاہرے یا سائنس بیسڈ پراجیکٹ کے 7 نمبر مختص کیے گئے ہیں۔ اس طرح عملی امتحان کے کل نمبر 15 ہوں گے۔بورڈ کے مطابق نیا طریقہ کار صرف ان طلبہ پر لاگو ہوگا جو تعلیمی سیشن 2026 یا اس کے بعد جماعت نہم میں داخل ہوئے ہیں، جبکہ اس سے قبل رجسٹرڈ طلبہ کے عملی امتحانات سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہی لیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں تمام ضلعی تعلیمی افسران، اسکول سربراہان اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے طریقہ کار پر مؤثر عمل درآمد کے لیے ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

:
BBISE, Matric Exams, Practical Assessment, Education Reform

Related News

ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی
بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی
محکمہ تعلیم (اسکولز) بلوچستان نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزا اور ہتک آمیز رویے پر...
جامعہ گوادر کی 88.79 فیصد کارکردگی، گورنر بلوچستان کا عالمی ساحلی علوم مرکز بنانے کے عزم کا اظہار
جامعہ گوادر کی 88.79 فیصد کارکردگی، گورنر بلوچستان کا عالمی ساحلی علوم مرکز بنانے کے عزم کا اظہار
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ گوادر کی 88.79 فیصد کارکردگی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے اعلیٰ تع...
بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی اور کردار سازی پر نئی کتابوں کے پائلٹ منصوبے کا آغاز
بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی اور کردار سازی پر نئی کتابوں کے پائلٹ منصوبے کا آغاز
حکومتِ بلوچستان اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے مصنوعی ذہانت، موسمیاتی ت...
یورپی یونین کے تعاون سے بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ مستفید
یورپی یونین کے تعاون سے بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبہ مستفید
بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام (بی ای ایس فیز- 2) کے تحت لاکھوں طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم، ڈیجیٹل سہولیات...
لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد
لوامز میں پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد
لوامز اوتھل میں جرمن تعاون (GIZ) اور یورپی یونین کے اشتراک سے پائیدار زرعی کاروبار کے فروغ پر دو روزہ بین الاق...