گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور

گورنر بلوچستان کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کا سینیٹ اجلاس، معیاری تعلیم اور مالی استحکام پر زور

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، یونیورسٹی کے مالی استحکام اور مارکیٹ سے ہم آہنگ نئے تعلیمی پروگرام متعارف کرانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور دیگر سینیٹ اراکین نے شرکت کی، جبکہ یونیورسٹی کی تعلیمی، انتظامی اور مالی بہتری سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس کامران خان ملاخیل اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے یونیورسٹی آف لورالائی کے آٹھویں سینیٹ اجلاس میں شرکت کی۔ چھ گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کی صدارت گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کی، جبکہ اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی، انتظامی اور مالی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ یونیورسٹی آف لورالائی اپنے قیام کے مختصر عرصے میں معیاری تعلیم اور جدید مہارتوں کے فروغ کی جانب نمایاں پیش رفت کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد طلبہ کو جدید سائنسی علوم اور مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ عملی زندگی میں معاشی طور پر خودمختار اور مسابقتی کردار ادا کر سکیں۔

اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ، سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی نمائندہ نور آمنہ ملک، پرنسپل سیکریٹری ٹو گورنر عبدالناصر دوتانی، پرو وائس چانسلر عادل زمان کاسی، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان اور دیگر سینیٹ اراکین بھی شریک ہوئے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن ملک میں معیاری اعلیٰ تعلیم اور جدید تحقیق کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاہم پبلک سیکٹر جامعات کے مالی استحکام کے لیے نئے اور پائیدار آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے اور غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سینیٹ اجلاسوں کا مکمل ایجنڈا اور متعلقہ دستاویزات اجلاس سے کم از کم ایک ہفتہ قبل تمام اراکین کو فراہم کی جائیں تاکہ بہتر مشاورت اور مؤثر فیصلہ سازی ممکن ہو سکے۔

گورنر جعفر خان مندوخیل نے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ اور ان کی ٹیم کی تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نئے تعلیمی پروگرام متعارف کرائے جائیں تاکہ یونیورسٹی آف لورالائی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے معیاری تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے والا مؤثر ادارہ بن سکے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء کی تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں یونیورسٹی کی تعلیمی، انتظامی اور مالی بہتری سے متعلق متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔

 

Keywords : University of Loralai, Jaffar Khan Mandokhail, Higher Education, Senate Meeting


Related News

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان کی "لٹل سائنٹسٹ ڈے" نمائش میں شرکت، طالبات کی سائنسی صلاحیتوں کو سراہا
سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لعل جان جعفر نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پولیس لائن، کوئٹہ میں منعقدہ "لٹل سائن...
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
ونٹر زون کے اسکولوں میں 18 جولائی سے موسمِ گرما کی مختصر تعطیلات کا اعلان
محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 18 جولائی سے 2 اگست 2026 تک موسمِ گرما کی...
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بی بی آئی ایس ای نے نہم و دہم کے عملی امتحانات کا نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا
بلوچستان بورڈ نے جماعت نہم اور دہم کے عملی امتحانات کے لیے نیا نظام متعارف کراتے ہوئے پریکٹیکل بیسڈ اسیسمنٹ او...
بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی
بلوچستان کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں جسمانی سزا پر مکمل پابندی
محکمہ تعلیم (اسکولز) بلوچستان نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزا اور ہتک آمیز رویے پر...
جامعہ گوادر کی 88.79 فیصد کارکردگی، گورنر بلوچستان کا عالمی ساحلی علوم مرکز بنانے کے عزم کا اظہار
جامعہ گوادر کی 88.79 فیصد کارکردگی، گورنر بلوچستان کا عالمی ساحلی علوم مرکز بنانے کے عزم کا اظہار
گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے جامعہ گوادر کی 88.79 فیصد کارکردگی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے اعلیٰ تع...
بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی اور کردار سازی پر نئی کتابوں کے پائلٹ منصوبے کا آغاز
بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کا مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی اور کردار سازی پر نئی کتابوں کے پائلٹ منصوبے کا آغاز
حکومتِ بلوچستان اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے مصنوعی ذہانت، موسمیاتی ت...