بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑی پیش رفت، بلاول بھٹو زرداری 11 اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے

بلوچستان میں صحت کے شعبے میں بڑی پیش رفت، بلاول بھٹو زرداری 11 اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل کوئٹہ میں شعبہ صحت سے متعلق 11 اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں میں جدید ٹراما سینٹر، ایئر ایمبولینس سروس، بنیادی صحت مراکز کی بحالی، ہیلتھ انشورنس، حفاظتی ٹیکہ جات، ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹم اور ٹی بی علاج مراکز شامل ہیں، جن کا مقصد بلوچستان میں عوام کو بہتر اور فوری طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل بروز جمعہ 15 مئی کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں شعبہ صحت سے متعلق 11 اہم منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

اس سلسلے میں تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس بلوچستان میں شام چار بجے منعقد ہوگی، جہاں ہنگامی طبی امداد، ٹراما کیئر، ماں اور بچے کی صحت، بنیادی طبی سہولتوں، حفاظتی ٹیکہ جات، صحت کے جدید ڈیجیٹل نظام، سرکاری ملازمین کی ہیلتھ انشورنس، ٹی بی کے علاج اور دور دراز علاقوں تک فوری طبی رسائی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پیش کیے جائیں گے۔ افتتاحی منصوبوں میں اسپنی روڈ پر قائم 150 بستروں پر مشتمل جدید ٹراما ایمرجنسی اینڈ رسپانس انسٹیٹیوٹ، بینظیر ایمبولینس سروس، پاکستان کی پہلی صوبائی سرکاری پیپلز ایئر ایمبولینس سروس، خواتین اور بچوں کے لیے باچا خان میموریل اسپتال، بلوچستان بھر میں 164 بنیادی صحت مراکز کی بحالی، سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس پروگرام، حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کی مضبوطی، چائلڈ لائف ایمرجنسی سروسز کی توسیع، ہیلتھ انفارمیشن اینڈ ڈیجیٹلائزیشن یونٹ، پیپلز ویلفیئر پروگرام اور ڈرگ ریزسٹنٹ ٹی بی علاج مراکز شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد بلوچستان میں جدید، فوری اور معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا اور دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

keywords: Bilawal Bhutto Zardari, Balochistan health projects, Balochistan news, Quetta news

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...