کوئٹہ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران بہادر پولیس افسر شہید

کوئٹہ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران بہادر پولیس افسر شہید

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 28 سالہ ایس ایچ او محمود الرحمن بازئی شہید ہو گئے۔ شہید افسر نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کر کے قوم کے لیے لازوال مثال قائم کر دی۔

رپورٹ: محمد خان کاکڑ

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران بلوچستان پولیس کے بہادر افسر، ایس ایچ او محمود الرحمن بازئی نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید افسر کی عمر 28 برس تھی اور انہوں نے پانچ سال قبل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بلوچستان پولیس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شہید محمود الرحمن کی منگنی گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی جبکہ عید کے بعد ان کی شادی طے تھی، تاہم وطن کی حفاظت کا فرض نبھاتے ہوئے انہوں نے اپنی جان قربان کر دی اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

شہید کے بھائی احمد الرحمن کا کہنا ہے کہ محمود الرحمن کو کتابوں سے بے حد لگاؤ تھا اور ان کا خواب تھا کہ وہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے ملک کی مزید خدمت کریں۔ احمد الرحمن نے بتایا کہ انہیں اپنے بھائی کی شہادت پر فخر ہے، جنہوں نے دورانِ ڈیوٹی وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہید محمود الرحمن ایک خوش مزاج انسان تھے، ہمیشہ مسکراتے رہتے، سب کا خیال رکھتے اور اپنے بڑے بھائی کا بے حد احترام کرتے تھے۔ وہ اپنی زندگی کے تمام معاملات اپنے خاندان سے شیئر کرتے تھے۔
شہید ایس ایچ او محمود الرحمن بازئی نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی جان قربان کر کے پولیس فورس اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پوری قوم کو پولیس کے اس بہادر سپوت کی عظیم قربانی پر فخر ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...