بارکھان، رکھنی میں جاری ترقیاتی منصوبے ، بی ایس ڈی آئی ٹیم کا بلیک ٹاپ سڑکوں اور سیوریج سسٹم کا معائنہ

بارکھان، رکھنی میں جاری ترقیاتی منصوبے ، بی ایس ڈی آئی ٹیم کا بلیک ٹاپ سڑکوں اور سیوریج سسٹم کا معائنہ

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) ٹیم نے بارکھان کے علاقے رکھنی میں جاری بلیک ٹاپ سڑکوں اور سیوریج سسٹم کے منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انجینئر محمد عالم کے مطابق یہ منصوبے عوامی مطالبات کی روشنی میں شروع کیے گئے ہیں اور جون سے قبل مکمل کر لیے جائیں گے، جس سے بارشوں کے دوران پید ہونے والے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔

بارکھان (رکھنی):
 انیشی ایٹو (BSDI) ٹیم نے رکھنی شہر میں زیر تعمیر بلیک ٹاپ سڑکوں اور جدید سیوریج سسٹم کا تفصیلی دورہ کیا اور تعمیراتی مراحل کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر بی ایس ڈی آئی ٹیم کے انجینئر محمد عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبے رکھنی اور بارکھان کے عوام کی جانب سے کھلی کچہریوں میں پیش کیے گئے مسائل کی بنیاد پر منظوری کے مراحل سے گزرے۔ حکومت بلوچستان نے شہریوں کی دیرینہ مشکلات کے حل کے لیے ان سڑکوں اور سیوریج سسٹم کی تعمیر کا فیصلہ کیا تاکہ مقامی آبادی کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے ایام میں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہو جانا ایک بڑا مسئلہ تھا جس کے باعث عوام کو آمدورفت، کاروبار اور روزمرہ زندگی میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اور کئی مقامات پر صورتحال سیلابی کیفیت اختیار کر لیتی تھی۔ ان حالات کے پیش نظر موثر نکاسی آب کے نظام کی فراہمی ناگزیر ہو چکی تھی۔
انجینئر محمد عالم کے مطابق منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ تمام تعمیراتی کام آئندہ چھ ماہ میں یعنی جون سے قبل مکمل کر کے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیے جائیں گے، جس کے بعد شہریوں کو مستقل بنیادوں پر سہولت میسر آئے گی۔
ادھر سائٹ انجینئر نے بھی بتایا کہ تمام تعمیراتی سرگرمیاں معیار کے مطابق جاری ہیں اور ہدف کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کر لی جائیں گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ سیوریج کی عدم موجودگی سے پیدا ہونے والی مشکلات میں بھی نمایاں کمی آئے گی، جس سے رکھنی کے شہریوں کو صاف، محفوظ اور بہتر شہری ماحول ملے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے بھر میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، جن کے مثبت اثرات شہری علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...