وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پاک بحریہ کی جانب سے ایل وائی 80 دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پاک بحریہ کی جانب سے ایل وائی 80 دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ کی جانب سے جدید ایل وائی 80 دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے اسے ملکی دفاع کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک بحریہ کی جانب سے جدید ایل وائی 80 (LY-80) دفاعی میزائل کے کامیاب تجربے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایل وائی 80 دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور افواجِ پاکستان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی میں شامل تمام پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستانی سائنسدان جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں اور دفاعی میدان میں ان کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، جن کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ قومی سلامتی کے تحفظ میں کلیدی اور مؤثر کردار ادا کیا ہے اور افواجِ پاکستان، سائنسدانوں اور انجینئرز کی انتھک محنت کے باعث پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...