وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سے ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو سے ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے، روٹین ایمونائزیشن میں اضافے اور درپیش چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کے روز وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کے کوآرڈینیٹر انوار الحق، صوبائی ای او سی کے کوآرڈینیٹر انعام الحق اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی موجود تھے۔


ملاقات کے دوران بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کو مزید مؤثر اور مربوط بنانے، روٹین ایمونائزیشن کوریج میں اضافے اور مہم کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے انسداد پولیو اور روٹین ایمونائزیشن کے حوالے سے حکومتِ بلوچستان کی سنجیدہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں مربوط حکمتِ عملی اور مؤثر فیلڈ اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے، جسے مزید مستحکم کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان انسداد پولیو مہم کو قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ آگے بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو مہلک مرض سے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے سیکیورٹی، نگرانی، آگاہی اور ہیلتھ سسٹم کو یکجا کر کے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کے ساتھ ساتھ روٹین ایمونائزیشن کوریج میں اضافہ پائیدار صحت کے نظام کے لیے ناگزیر ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے اجلاس میں صوبائی سطح پر روٹین ایمونائزیشن، انسداد پولیو اقدامات، بین الادارہ جاتی تعاون اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے گی اور پولیو فری بلوچستان کے ہدف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...