وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں انسانی ترقی، انسانی حقوق، افغان مہاجرین، موسمیاتی تبدیلیوں اور ترقیاتی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اقوام متحدہ نے بلوچستان میں اصلاحاتی اقدامات اور قانون سازی کو سراہا اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی قیادت میں اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں انسانی ترقی، مفادِ عامہ، انسانی حقوق، افغان مہاجرین کے معاملات، موسمیاتی تبدیلیوں اور ترقیاتی تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اقوام متحدہ کے وفد نے بلوچستان میں کم عمری کی شادی کی ممانعت سے متعلق قانون سازی، یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام، ویمن انڈومنٹ فنڈ کے قیام اور انسانی حقوق و مفادِ عامہ سے متعلق اصلاحاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے حکومتِ بلوچستان کو ان کامیاب اقدامات پر مبارکباد دی۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو موسمیاتی تبدیلیوں اور دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، تاہم حکومت نے جامع اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے صوبے میں پہلی مرتبہ کلائمیٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جو ایک تاریخی اقدام ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غیر ملکی تارکین وطن کے انخلاء کے حوالے سے حکومتِ بلوچستان وفاقی پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کر رہی ہے، جبکہ خواتین، بچوں اور ضعیف افراد کے ساتھ خصوصی رعایت اور احترام کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انخلاء کے عمل کے دوران خواتین کو ہراسگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔


انہوں نے اقوام متحدہ بالخصوص یو این ایچ سی آر کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، سولرائزیشن اور دیگر عوامی شعبوں میں اقوام متحدہ کی شراکت داری قابلِ تحسین ہے۔ یو این ایچ سی آر کی جانب سے ایک ارب روپے مالیت کی 48 شمسی توانائی سے چلنے والی عوامی سہولیات صوبائی حکومت کے حوالے کرنا صاف توانائی اور پائیدار ترقی کی جانب اہم سنگِ میل ہے۔
یو این ایچ سی آر کی کنٹری نمائندہ فلپا کینڈلر نے کہا کہ افغان مہاجرین اور میزبان کمیونٹیز کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لیے قابلِ اعتماد توانائی ناگزیر ہے، جبکہ اقوام متحدہ مہاجرین کے وقار، تحفظ اور ضروریات کو اولین ترجیح دیتی رہے گی۔
اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے بلوچستان میں اصلاحاتی اقدامات، انسانی حقوق کے تحفظ اور افغان مہاجرین کی میزبانی کے حوالے سے حکومتِ بلوچستان کے کردار کو سراہتے ہوئے تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں یو این ایچ سی آر، آئی او ایم اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔


Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...