ضلع ہرنائی میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

ضلع ہرنائی میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سیکورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع ہرنائی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 41 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت اور بھاری ہتھیاروں کی برآمدگی کو سیکورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے، کرپشن کے انسداد اور میرٹوکریسی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع ہرنائی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کے دوران 41 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی ہلاکت اور بھاری ہتھیاروں و گولہ بارود کی برآمدگی سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور اعلیٰ کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اور صوبے میں امن کے قیام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف مؤثر اقدامات بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کی ضمانت ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کرپشن کے خاتمے، میرٹوکریسی کے فروغ اور قانون کی بالادستی کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے فورسز کے جوانوں اور افسران کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...