وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قلات میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع قلات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور قومی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی وژن عزمِ استحکام کا عملی مظہر ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع قلات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور قومی جذبے کے ساتھ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ حالیہ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کے خلاف جاری کارروائیاں عزمِ استحکام کے قومی وژن کی عملی تعبیر ہیں، جن کے نتیجے میں ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال میں مزید بہتری آ رہی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان سمیت پورے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت، سیکیورٹی ادارے اور عوام ایک صفحے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جدوجہد میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واضح کیا کہ پاکستان میں کسی بھی صورت دہشت گردی، تخریب کاری یا بدامنی کی کوئی گنجائش نہیں، اور ریاست ہر حال میں امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...