وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قائداعظمؒ کی 149ویں یومِ پیدائش پر خصوصی پیغام

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا قائداعظمؒ کی 149ویں یومِ پیدائش پر خصوصی پیغام

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں ایمان، اتحاد اور تنظیم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے نئی نسل کو قائداعظمؒ کے افکار اپنانے کی تلقین کی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظمؒ کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم ہمارے قومی مستقبل کی مضبوط ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی عزت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہمیں متحد ہو کر محنت کرنا ہوگی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قائداعظمؒ نے دیانت، قانون کی بالادستی اور مساوات پر مبنی ریاست کا تصور دیا، جس پر عمل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کے مطابق بابائے قومؒ کی تعلیمات ہمیں اتحاد و یگانگت کے ساتھ قومی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قائداعظمؒ کا پاکستان تمام شہریوں کے لیے امن، برداشت اور انصاف کی علامت ہے، جبکہ نئی نسل کو قائداعظمؒ کے افکار سے روشناس کرانا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ایک مضبوط، خودمختار اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے حکومت بلوچستان پرعزم ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...