وزیراعلیٰ بلوچستان: آپریشن شعبان کامیابی سے جاری، 5 جولائی سے 75 دہشت گرد ہلاک

وزیراعلیٰ بلوچستان: آپریشن شعبان کامیابی سے جاری، 5 جولائی سے 75 دہشت گرد ہلاک

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ منگی ڈیم حملے کے بعد جاری آپریشن شعبان میں اب تک 39 جبکہ 5 جولائی سے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خضدار میں پولیس اسٹیشن پر حملہ ناکام بنا دیا گیا اور بلوچستان میں ریاست کی رٹ ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ منگی ڈیم پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کے بعد شروع کیا گیا آپریشن شعبان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ زمینی و فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں آپریشن شعبان کے دوران 39 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، جبکہ 5 جولائی سے جاری مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 75 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ آج خضدار کے علاقے زیدی میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ بھی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں ریاست کی رٹ ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Keywords : Operation Shaban, Sarfraz Bugti, Counter Terrorism, Balochistan Security

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...