وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سول اسپتال ملازم عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا سول اسپتال ملازم عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے واقعے کے دوران غیر معمولی بہادری اور فوری مدد کا مظاہرہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی کی جرات، فرض شناسی اور انسان دوستی قابلِ تحسین ہے اور حکومت بلوچستان ایسے کرداروں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی جو انسانی جانوں کے تحفظ اور خدمتِ خلق کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کر دیا، ایسے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو ذاتی خطرات کی پروا کیے بغیر انسانی جان بچانے اور دوسروں کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں ،میر سرفراز بگٹی

 

 

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ کے ملازم عبدالرزاق ترکئی کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ کے دوران غیر معمولی بہادری، فرض شناسی اور انسان دوستی کا مظاہرہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی فوری مدد کی اور مشکل ترین حالات میں جس جرات اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین اور پوری قوم کے لیے قابلِ فخر ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایسے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو ذاتی خطرات کی پروا کیے بغیر انسانی جان بچانے اور دوسروں کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عبدالرزاق ترکئی کی بروقت کارروائی نے انسانیت دوستی، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی بہترین مثال قائم کی ہے۔ ان کی جرات مندانہ خدمات کے اعتراف میں حکومت بلوچستان انہیں سول ایوارڈ سے نوازے گی تاکہ معاشرے میں ایثار، ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید فروغ دیا جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بہادر اور فرض شناس افراد قوم کا فخر ہیں اور عبدالرزاق ترکئی کی جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے گا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان عوام کی جان و مال کے تحفظ اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے والے افراد کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ ایسے کردار معاشرے میں امید، ہمت اور انسان دوستی کی روشن مثال ہوتے ہیں اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

keywords: CM Balochistan news, Sarfraz Bugti civil award announcement, Abdul Razzaq Turkai hero story, Quetta news


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...