وزیراعلیٰ بلوچستان کی قائداعظم ریذیڈنسی زیارت آمد، 149ویں یومِ پیدائش پر پرچم کشائی

وزیراعلیٰ بلوچستان کی قائداعظم ریذیڈنسی زیارت آمد، 149ویں یومِ پیدائش پر پرچم کشائی

قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قائداعظم ریذیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی اور بابائے قوم کی قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 149ویں یومِ پیدائش کے موقع پر قائداعظم ریذیڈنسی زیارت میں پرچم کشائی کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی تھے۔
تقریب کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے قومی پرچم لہرایا اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی جدوجہد، قیادت اور ملکِ پاکستان کے قیام کے لیے بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظمؒ کے اصول ایمان، اتحاد اور تنظیم آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں

۔
تقریب میں کور کمانڈر بلوچستان، انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان، صوبائی وزراء، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے قائداعظمؒ کی قربانیوں اور قومی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے افکار پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...