وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ تشدد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ تشدد سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ تشدد کے قیام اور کردار سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان، انتہاپسندی کے تدارک، نوجوانوں کی رہنمائی اور مثبت بیانیے کے فروغ پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کے فیصلے کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلینس برائے انسدادِ تشدد سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا معاشرتی انتشار اور تشدد کو جنم دیتا ہے، جس کا مؤثر تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو درست سمت دکھانا اور حقائق سے آگاہ کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلینس تحقیق، آگاہی اور انسدادِ تشدد کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا، جہاں جدید حکمتِ عملی اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے انتہاپسندی کے رجحانات کا سدِباب کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے مثبت بیانیے کو فروغ دیا جائے گا تاکہ نوجوان نسل کو منفی سوچ سے بچایا جا سکے۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اس امر کا بھی اعلان کیا کہ پورے بلوچستان میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کر دیا گیا ہے، جس سے صوبے میں یکساں قانون کے نفاذ سے متعلق دیرینہ انتظامی ابہام ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ریاستی ذمہ داری مزید واضح ہوئی ہے اور عوام کے تحفظ کا دائرہ مزید مضبوط ہوگا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن و امان کے قیام کے لیے نوجوانوں کی شمولیت، شعور بیداری اور مؤثر پالیسی سازی کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...