یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے بھر میں 32 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ ایف سی اور دیگر ادارے بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے 10 محرم الحرام کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا اور ڈیٹا کمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر سے صوبے کے مختلف اضلاع میں یومِ عاشور کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کے دوران صوبے بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے 32 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ ایف سی بلوچستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یومِ عاشور پر امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس، ایف سی، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مثالی ہم آہنگی صوبے بھر میں پرامن ماحول کے قیام کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے یومِ عاشور پر سکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

Keywords : Ashura Security, Balochistan Police, Sarfraz Bugti, Quetta CPO

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...