وزیراعلیٰ بلوچستان کا معروف کالم نگار ملک فدا الرحمٰن کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وزیراعلیٰ بلوچستان کا معروف کالم نگار ملک فدا الرحمٰن کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف کالم نگار، ادیب اور دانشور ملک فدا الرحمٰن (شفقؔ پتنیان) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی علمی، ادبی اور صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معروف کالم نگار، ادیب، دانشور اور ادبی و ثقافتی تنظیم "آئینہ اسلام آباد" کے چیئرمین ملک فدا الرحمٰن (شفقؔ پتنیان) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم کی وفات سے ادب، صحافت اور فکری حلقے ایک باوقار، مخلص اور صاحبِ فکر شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک فدا الرحمٰن نے اپنی تحریروں، علمی خدمات اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے میں مثبت سوچ، قومی شعور اور ادبی اقدار کے فروغ میں گراں قدر کردار ادا کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مرحوم کی علمی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی کمی ادبی و صحافتی حلقوں میں طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے اہل خانہ، عزیز و اقارب، دوستوں اور شاگردوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Keywords : Sarfraz Bugti, Malik Fida ur Rehman, Condolence Message, Balochistan Government

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...