دانہ سر بس حادثہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا 39 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس

دانہ سر بس حادثہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا 39 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دانہ سر، ضلع شیرانی میں مسافر بس حادثے میں 39 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر، ضلع شیرانی میں پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے پشاور جانے والی ایک مسافر بس دانہ سر کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 39 مسافر جاں بحق جبکہ 10 دیگر زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز (MERC) کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی اور بازیابی کا آپریشن جاری ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

Keywords : Danasar Bus Accident, Sarfraz Bugti, Sherani, Road Tragedy

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...