نصیر آباد میں پانی کی قلت: وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ سندھ کا مشترکہ اقدامات پر اتفاق

نصیر آباد میں پانی کی قلت: وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیراعلیٰ سندھ کا مشترکہ اقدامات پر اتفاق

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نصیر آباد ڈویژن میں پانی کی شدید قلت پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے رابطہ کیا، جس میں آبی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے وزرائے آبپاشی کو فوری طور پر سکھر پہنچنے کی ہدایت دی، جبکہ نصیر آباد ڈویژن کے اراکین اسمبلی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ نے ملاقات کی، جس میں نصیر آباد ڈویژن میں نہروں کے پانی کی شدید قلت اور دیگر عوامی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران میر سلیم خان کھوسہ نے وزیراعلیٰ کو نصیر آباد ڈویژن کی نہروں میں پانی کی شدید کمی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا اور فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان حکومت بلوچستان اور معاون وزیراعلیٰ برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند کے مطابق وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آبی صورتحال کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان اور سندھ کے درمیان پانی کی تقسیم اور آبی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں وزرائے اعلیٰ نے آبی مسائل کے حل اور صورتحال میں بہتری کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے دونوں صوبوں کے وزرائے آبپاشی کو فوری طور پر سکھر پہنچنے کی ہدایت جاری کی۔

شاہد رند کے مطابق نصیر آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین بلوچستان اسمبلی بھی سکھر میں منعقد ہونے والے آبپاشی سے متعلق اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں پانی کی قلت اور اس کے حل کے لیے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

Keywords : Naseerabad Water Shortage, Sarfraz Bugti, Murad Ali Khosa, Irrigation Meeting

Related News

زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...
بلوچستان میں نئی انتظامی تقسیم، کوئٹہ مشرقی اور مغربی اضلاع میں تقسیم
بلوچستان میں نئی انتظامی تقسیم، کوئٹہ مشرقی اور مغربی اضلاع میں تقسیم
حکومت بلوچستان نے نئی انتظامی تقسیم کے تحت صوبے میں ڈویژنز اور اضلاع کی تعداد بڑھاتے ہوئے ضلع کوئٹہ کو مشرقی ا...
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین کرنے کا فیصلہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگے
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین کرنے کا فیصلہ، پٹرول اور ڈیزل مہنگے
حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بن...