بلوچستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور جدید مہارتوں کے فروغ پر زور

بلوچستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور جدید مہارتوں کے فروغ پر زور

سنٹر آف ایکسیلنس کے زیرِ اہتمام کانفرنس میں نوجوانوں کی فنی تربیت، روزگار کے مواقع اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام اور جدید تربیتی کورسز نوجوانوں کے لیے بہتر مستقبل اور روزگار کے نئے امکانات پیدا کریں گے۔

کوئٹہ: سنٹر آف ایکسیلنس کے زیرِ اہتمام نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں نوجوانوں کی فنی تربیت، روزگار کے مواقع اور جدید مہارتوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنٹر آف ایکسیلنس کے چیف کوارڈینیشن آفیسر ڈاکٹر دوست محمد نے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو جدید فنی تعلیم فراہم کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں ڈپلومہ اور تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بلیو اکانومی، زراعت، مائنز اینڈ منرلز، قابلِ تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں تربیتی پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں، جن سے نوجوانوں کو ہنر سیکھنے اور روزگار کے نئے مواقع حاصل ہوں گے۔

ڈپٹی کوارڈینیشن آفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے "بلوچستان ایمپلائمنٹ پروگرام" کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت مصنوعی ذہانت، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور دیگر جدید کورسز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کانفرنس کے مقررین نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس نوعیت کے پروگرام بلوچستان کے نوجوانوں کی استعداد کار میں اضافہ کرکے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

Keywords : Youth Empowerment, Balochistan Employment Program, Digital Skills, Technical Learning

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...