پشین میں غیرقانونی کرومائٹ مائننگ کے خلاف کارروائی، 47 غیرقانونی کانیں بند

پشین میں غیرقانونی کرومائٹ مائننگ کے خلاف کارروائی، 47 غیرقانونی کانیں بند

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشین میں غیرقانونی کرومائٹ مائننگ کے خلاف کامیاب کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے 47 غیرقانونی کانوں کی بندش کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل صوبے کے عوام کی ملکیت ہیں اور غیرقانونی مائننگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پشین میں غیرقانونی کرومائٹ مائننگ کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 47 غیرقانونی کانیں بند کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کے معدنی وسائل صوبے کے عوام کی ملکیت ہیں اور ان کی غیرقانونی لوٹ مار کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مائننگ کے باعث مائنز اینڈ منرل کے شعبے سے صوبے کو سالانہ آمدن 10 ارب روپے سے بھی کم حاصل ہو رہی ہے، جو ایک تشویشناک امر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیرقانونی مائننگ کے خاتمے اور معدنی شعبے کی شفاف اور مؤثر ترقی کے لیے ایک جامع پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معدنی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن کو صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لایا جائے گا اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...