پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب متعدد ملزمان ہلاک

پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب متعدد ملزمان ہلاک

پشین کے علاقے کلی کربلا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں سید ثنااللہ آغا اور اس کے بھائیوں سمیت متعدد ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

پشین کے علاقے کلی کربلا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شدید مقابلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میں سید ثنااللہ آغا اور اس کے بھائیوں سمیت متعدد مطلوب ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے چند اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں ایک خاتون کے شامل ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان دہشت گردی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے اور کافی عرصے سے روپوش تھے، جن کی گرفتاری کے لیے پہلے بھی متعدد کارروائیاں کی جا چکی تھیں۔ آپریشن کی نگرانی ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا نے خود کی، جبکہ علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے اور قانون کی رٹ قائم کرنے کے لیے ایسی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...