کوئٹہ میں کسٹمز ڈے کی مناسبت سے کلیکٹریٹ میں تقریب کا انعقاد

کوئٹہ میں کسٹمز ڈے کی مناسبت سے کلیکٹریٹ میں تقریب کا انعقاد

کوئٹہ میں عالمی کسٹمز ڈے کے موقع پر کلیکٹریٹ کسٹمز میں تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف کلکٹر کسٹمز مقصود احمد، کلکٹر انفورسمنٹ کرم اللہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر اسمگلنگ کی روک تھام، ریونیو اہداف کے حصول اور محدود وسائل کے باوجود بہتر کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ میں عالمی کسٹمز ڈے کی مناسبت سے کلیکٹریٹ کسٹمز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان مقصود احمد، کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ کرم اللہ سمیت کسٹمز کے اعلیٰ افسران اور عملے نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کلکٹر کسٹمز مقصود احمد نے کہا کہ آج پوری دنیا میں کسٹمز ڈے منایا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد اسمگلنگ کے تدارک اور قانونی تجارت کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کسٹمز بلوچستان ملک بھر اور بالخصوص اس ریجن میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔


چیف کلکٹر نے انکشاف کیا کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران کسٹمز بلوچستان نے مقررہ ہدف سے زائد ریونیو حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بلوچستان میں افغانستان بارڈر بند ہونے کے باعث تجارت متاثر ہوئی ہے، اس کے باوجود کسٹمز کی کوشش ہے کہ ریونیو اہداف مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل میں رہتے ہوئے معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ کرم اللہ نے کہا کہ محدود وسائل اور نفری کے باوجود کسٹمز بلوچستان اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسٹمز نے کسی بھی دکان پر بلاوجہ چھاپے نہیں مارے اور نہ ہی عام تاجروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
کرم اللہ کے مطابق کارروائیاں صرف مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر ان گوداموں کے خلاف کی گئیں جہاں ممنوعہ اسمگل شدہ سامان موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ اسمگل شدہ سامان کو مارکیٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا جائے، تاہم اگر ایسا سامان مارکیٹ میں آ بھی جائے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اور سندھ سے آنے والے سامان کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے اور اگر وہ ممنوعہ ہو تو اسے ہرگز نہیں چھوڑا جاتا۔
تقریب کے اختتام پر چیف کلکٹر کسٹمز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...