ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت میں طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت میں طلبہ و اساتذہ سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں قومی سلامتی، معلوماتی جنگ، قومی بیانیے اور ذمہ دارانہ سوچ کی اہمیت پر گفتگو کی گئی۔ طلبہ و اساتذہ نے سیشن کو معلوماتی قرار دیتے ہوئے قومی یکجہتی اور مثبت شعور کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آف تربت میں طلباء اور اساتذہ سے خصوصی نشست

رپورٹ: عروبہ شہزاد 

 تربت میں  ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر ن احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دورے کے موقع پر طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے موجودہ دور کے چیلنجز، معلوماتی جنگ، قومی بیانیے اور ذمہ دارانہ طرزِ فکر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اساتذہ اور طلباء نے بھی گفتگو میں بھرپور حصہ لیا اور مختلف سوالات و آراء پیش کیں۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ یہ نشست نہایت معلوماتی رہی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے اور انہیں درست سمت اور شعور فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔طلباء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس نشست سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور یہ ملاقات ان کے خیالات اور رویوں میں مثبت تبدیلی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر قومی سلامتی کو درپیش خطرات کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
نشست کے اختتام پر تمام شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانیے کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...