ڈی آئی جی کوئٹہ کی زیر صدارت جامع کرائم ریویو اجلاس، اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

ڈی آئی جی کوئٹہ کی زیر صدارت جامع کرائم ریویو اجلاس، اسٹریٹ کرائمز کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے سٹی اور صدر سرکل کے کرائم ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے موٹر سائیکل سنیچنگ سمیت اسٹریٹ کرائمز پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں 2025 کے کرائم ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

ڈی آئی جی کوئٹہ جناب عمران شوکت کی زیر صدارت سٹی سرکل اور صدر سرکل کا جامع کرائم ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران متعلقہ ایس پیز نے سال 2025 کے کرائم اعداد و شمار پر تفصیلی بریفنگ دی اور اپنے اپنے علاقوں میں پولیسنگ کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ نے اسٹریٹ کرائمز، بالخصوص موٹر سائیکل سنیچنگ میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ کوئٹہ شہر میں ایسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے ہر ایس ایچ او سے علیحدہ علیحدہ ان کے علاقوں کی کرائم ریشو اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور علاقہ وار مسائل کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ موٹر سائیکل سنیچنگ اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے سخت، نتیجہ خیز اور اسمارٹ اقدامات کیے جائیں، جبکہ پروایکٹو پولیسنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ نے غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اور جوئے کے اڈوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو قانونی طریقہ کار کے تحت مکمل بندش یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ آفس (CRO) لازمی مکمل کیا جائے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس ملازمین کی سہولت اور کارکردگی میں بہتری کے لیے کوئٹہ شہر میں جلد دو مزید سی آر او دفاتر قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی کوئٹہ نے کوئٹہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے باہمی رابطے کو بہتر بنانے، روک تھام پر مبنی پولیسنگ کو مضبوط کرنے اور قانون کے سخت نفاذ کی واضح ہدایات جاری کیں۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...