سردیوں میں پانی کم پینا صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی

سردیوں میں پانی کم پینا صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی

سردیوں میں پانی کم پینا صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی سردی شروع ہوتے ہی عام طور پر لوگ پانی پینا کم کر دیتے ہیں، کیونکہ ٹھنڈ کے موسم میں پیاس کم لگتی ہے۔ مگر ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ یہ عادت جسم کی صحت پر برا اثر ڈال سکتی ہے۔ جسم کو جتنی پانی کی ضرورت گرمیوں میں ہوتی ہے، تقریباً اتنی ہی مقدار سردیوں میں بھی ضروری ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن، سر درد، تھکاوٹ، قبض اور سرچکرانے جیسی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ قوتِ مدافعت کم ہونے سے نزلہ اور زکام جیسے موسمِ سرما کے امراض بھی جلدی لاحق ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی پانی کم پینے سے گردوں پر دباؤ  بڑھ جاتا ہے اور ہونٹوں کا خشک ہونا، جلد کا کھردری ہونا اور پیشاب کا پیلا ہونا بھی اسی کمی کی واضح علامات ہیں۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ سردیوں میں ہمارے جسم کے وہ سگنلز کمزور پڑ جاتے ہیں جو دماغ کو پانی پینے کا پیغام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ خون کی نالیوں میں سکراہٹ آنے کے باعث دل پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ موسم کی وجہ سے میٹابولزم سست ہونے کے باعث وزن بڑھنا بھی عام ہے۔ اگرچہ پانی کا کوئی مکمل متبادل نہیں، مگر کچھ غذائیں پانی کی کمی پوری کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ مالٹا، انگور، انار اور کینو  پانی سے بھرپور پھل ہیں، جبکہ گاجر، شملہ مرچ، ٹماٹر اور کھیرا بھی جسم کی ہائیڈریشن بہتر بنانے میں مؤثر ہیں۔ اسی طرح سوپ اور یخنی  سردیوں میں بہترین متبادل ثابت ہوتے ہیں

سردیوں میں پانی کم پینا صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی

اقصی بلوچ 
07 دسمبر 2025

سردی شروع ہوتے ہی عام طور پر لوگ پانی پینا کم کر دیتے ہیں، کیونکہ ٹھنڈ کے موسم میں پیاس کم لگتی ہے۔ مگر ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ یہ عادت جسم کی صحت پر برا اثر ڈال سکتی ہے۔ جسم کو جتنی پانی کی ضرورت گرمیوں میں ہوتی ہے، تقریباً اتنی ہی مقدار سردیوں میں بھی ضروری ہے۔
پانی کی کمی کی وجہ سے ڈی ہائیڈریشن، سر درد، تھکاوٹ، قبض اور سرچکرانے جیسی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ قوتِ مدافعت کم ہونے سے نزلہ اور زکام جیسے موسمِ سرما کے امراض بھی جلدی لاحق ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی پانی کم پینے سے گردوں پر دباؤ  بڑھ جاتا ہے اور ہونٹوں کا خشک ہونا، جلد کا کھردری ہونا اور پیشاب کا پیلا ہونا بھی اسی کمی کی واضح علامات ہیں۔
ماہرین بتاتے ہیں کہ سردیوں میں ہمارے جسم کے وہ سگنلز کمزور پڑ جاتے ہیں جو دماغ کو پانی پینے کا پیغام دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ خون کی نالیوں میں سکراہٹ آنے کے باعث دل پر بھی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ موسم کی وجہ سے میٹابولزم سست ہونے کے باعث وزن بڑھنا بھی عام ہے۔
اگرچہ پانی کا کوئی مکمل متبادل نہیں، مگر کچھ غذائیں پانی کی کمی پوری کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ مالٹا، انگور، انار اور کینو  پانی سے بھرپور پھل ہیں، جبکہ گاجر، شملہ مرچ، ٹماٹر اور کھیرا بھی جسم کی ہائیڈریشن بہتر بنانے میں مؤثر ہیں۔ اسی طرح سوپ اور یخنی  سردیوں میں بہترین متبادل ثابت ہوتے ہیں۔

 


Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...