یورپی یونین کے وفد کا بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دورہ

یورپی یونین کے وفد کا بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دورہ

یورپی یونین کے مستحکم پارلیمان پروجیکٹ کے وفد نے بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں پی اے سی کے منفرد پیپر لیس سافٹ ویئر سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین پی اے سی اصغر ترین نے بتایا کہ یہ نظام کمیٹی کے امور کو مؤثر، شفاف اور جدید بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد فعال نظام ہے۔ اجلاس میں اسمبلی اور آڈٹ کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا
مستحکم پارلیمان پروجیکٹ آف یورپی یونین کے وفد نے بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا دورہ کیا جہاں وفد کو پی اے سی اور اس کے منفرد پیپر لیس سافٹ ویئر سسٹم سے متعلق بریفنگ دی گئی، جو اس وقت پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد فعال نظام ہے۔ چیئرمین پی اے سی اصغر ترین نے کمیٹی کے افسران اور عملے کے ہمراہ وفد کو آگاہ کیا کہ یہ نظام کمیٹی کے امور کو مؤثر بنانے، طریقۂ کار میں بہتری، محکموں کے ساتھ رابطے کو آسان بنانے اور دفتری معاملات کو پیپر لیس ماحول میں منتقل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری بلوچستان اسمبلی طاہر کاکڑ، سینئر کنسلٹنٹ راحیلہ سعد، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ ، ایڈیشنل سیکرٹری پی اے سی سمیت صوبائی کوآرڈینیٹر فاطمہ ننگیال نے بھی شرکت کی، جبکہ یہ دورہ عوامی بجٹ کی نگرانی میں شفافیت، موثریت اور احتساب کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل گورننس ٹولز اپنانے میں پی اے سی بلوچستان کے قائدانہ کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...