بچوں میں زیادہ شکر ذیابیطس اور بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھا سکتی ہے

بچوں میں زیادہ شکر ذیابیطس اور بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھا سکتی ہے

برطانوی تحقیق کے مطابق بچوں کی پیدائش سے لے کر دوسری سالگرہ تک شکر کی مقدار کم رکھنا ان کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران شکر کی زیادہ مقدار نہ صرف جسمانی صحت بلکہ دماغی نشوونما پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق وہ بچے جو ابتدائی 1000 دنوں کے دوران کم شکر استعمال کرتے ہیں یا جن کی مائیں حمل کے دوران کم شکر کھاتی ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات میں بالترتیب 35 فیصد اور 20 فیصد کمی دیکھی گئی، اور یہ بیماریاں بھی بعد میں ظاہر ہوئیں۔ ماہرین صحت والدین کو مشورہ دیتے ہیں کہ حمل سے لے کر بچے کی دوسری سالگرہ تک شکر سے پرہیز کریں۔ اس دوران بچوں کو آئس کریم، میٹھے مشروبات اور دیگر میٹھے فارمولے دینے کی بجائے پانی، دودھ اور تازہ پھل دیں۔ تحقیق کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ ابتدائی عمر میں شکر کی مقدار محدود رکھنا بچوں کی طویل المدتی صحت اور دماغی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

بچوں میں زیادہ شکر ذیابیطس اور بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھا سکتی ہے

رپورٹ: اقصی بلوچ

برطانوی تحقیق کے مطابق بچوں کی پیدائش سے لے کر دوسری سالگرہ تک شکر کی مقدار کم رکھنا ان کی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران شکر کی زیادہ مقدار نہ صرف جسمانی صحت بلکہ دماغی نشوونما پر بھی منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق وہ بچے جو ابتدائی 1000 دنوں کے دوران کم شکر استعمال کرتے ہیں یا جن کی مائیں حمل کے دوران کم شکر کھاتی ہیں، ان میں ٹائپ 2 ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات میں بالترتیب 35 فیصد اور 20 فیصد کمی دیکھی گئی، اور یہ بیماریاں بھی بعد میں ظاہر ہوئیں۔

ماہرین صحت والدین کو مشورہ دیتے ہیں کہ حمل سے لے کر بچے کی دوسری سالگرہ تک شکر سے پرہیز کریں۔ اس دوران بچوں کو آئس کریم، میٹھے مشروبات اور دیگر میٹھے فارمولے دینے کی بجائے پانی، دودھ اور تازہ پھل دیں۔

تحقیق کے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ ابتدائی عمر میں شکر کی مقدار محدود رکھنا بچوں کی طویل المدتی صحت اور دماغی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔

Related News

وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کی ڈگریاں بحال کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے بلوچستان کے 150 نرسنگ طلبہ کو درپیش تعلیمی بحران ختم کرتے ہوئے ان کی ڈگری کی حیثیت بحال کرنے او...
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
ڈاکٹروں کا احتجاج ختم، کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور طبی خدمات بحال
سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے او پی ڈیز، آپریشن تھیٹرز اور دی...
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
انسدادِ پولیو مہم: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا فرضی کوریج اور جعلی فنگر مارکنگ پر سخت ایکشن
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت اجلاس میں انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی، حفاظتی ٹیک...
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
بلوچستان میں پولیو کے خلاف اقدامات تیز، اعلیٰ سطحی اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق اور پولیو پروگرام کے اعلیٰ حکام نے چیف سیکریٹری بلوچ...
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
بلوچستان میں سات روزہ خصوصی پولیو بوسٹر مہم آج سے شروع، 7 لاکھ 30 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی
ایمرجنسی آپریشنز سینٹر بلوچستان کی جانب سے 13 جولائی سے 142 ہائی رسک یونین کونسلز میں سات روزہ خصوصی پولیو بوس...
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان نے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اور الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ماڈیول کا افتتاح کر دیا
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صحت کے شعبے میں شفافیت، جوابدہی اور مؤثر نگرانی کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ انفارمی...