ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف مکران کے طلبہ کا تفریحی و تعلیمی دورہ

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف مکران کے طلبہ کا تفریحی و تعلیمی دورہ

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے تعاون سے یونیورسٹی آف مکران، پنجگور کے طلبہ و اساتذہ کے لیے کوئٹہ، اسلام آباد، مری اور لاہور پر مشتمل ایک تفریحی و تعلیمی دورہ منعقد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کو قومی ورثے اور مختلف ثقافتوں سے روشناس کرانا تھا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی آف مکران، پنجگور کے طلبہ کے لیے ایک خصوصی تفریحی و تعلیمی دورے کا انعقاد کیا گیا۔ اس دورے میں یونیورسٹی آف مکران کے 54 طلبہ اور 10 اساتذہ پر مشتمل وفد نے شرکت کی، جنہیں کوئٹہ، اسلام آباد، مری اور لاہور کے دورے کرائے گئے۔

دورے کا بنیادی مقصد طلبہ کو ایک خوشگوار اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کرنا، انہیں ملک کے مختلف علاقوں کی ثقافت، تاریخ اور قومی ورثے سے آگاہ کرنا تھا۔ دورے کے دوران طلبہ نے مختلف شہروں کے اہم قومی، تاریخی اور سیاحتی مقامات کا مشاہدہ کیا، جس سے ان کے علم اور تجربے میں اضافہ ہوا۔
طلبہ نے مختلف ثقافتی رنگوں، تہذیبی تنوع اور قومی ہم آہنگی کو قریب سے دیکھا اور اس دورے کو نہایت معلوماتی اور یادگار قرار دیا۔ دورے کے اختتام پر طلبہ اور اساتذہ نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے تعلیمی و تفریحی پروگراموں کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...