وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ رہنماؤں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور قیامِ امن میں ایف سی نارتھ کے کردار اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔
آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے وفاقی وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا استقبال کیا اور انہیں سینئر افسران سے تعارف کرایا۔ اس کے بعد محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

دورے کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے فورس کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی نارتھ کی قیامِ امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں انمٹ اور ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں فورس نے شجاعت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے اور ایف سی کے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت قابلِ فخر ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے بہادر سپوت بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کر رہے ہیں اور بلوچستان حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان پولیس بھی موجود تھے۔

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...