وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی شہید میجر انور کاکڑ کے گھر آمد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی شہید میجر انور کاکڑ کے گھر آمد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں شہید میجر انور کاکڑ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا، اہل خانہ سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ کے لیے حکومتی تعاون کے اہم اعلانات کیے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے سپنی روڈ، کاکڑ ٹاؤن میں شہید میجر انور کاکڑ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کی والدہ، بھائیوں اور کمسن بیٹوں سے ملاقات کی اور دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔


وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فتنۂ الہندوستان کے بزدلانہ حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر انور کاکڑ کی عظیم قربانی کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہید کی والدہ کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مائیں ہی قوم کا اصل سرمایہ ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید کے کمسن بیٹوں سے شفقت کا اظہار کیا، انہیں پیار کیا اور دلاسہ دیا۔ اس موقع پر شہید کی والدہ نے کہا کہ “میرا بیٹا شیر تھا جو وطن پر قربان ہو گیا، مجھے اس کی شہادت پر فخر ہے، میرے دو اور بیٹے بھی وطن کے لیے حاضر ہیں۔”
محسن نقوی نے اعلان کیا کہ شہید میجر انور کاکڑ کے دوسرے بیٹے کا بھی ایچیسن کالج میں داخلہ کرایا جائے گا، جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے شہید کے بھائی خدائیداد خان کو سرکاری ملازمت دینے اور ایک اسکول کو شہید میجر انور کاکڑ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ “آپ پاکستان کے بہادر بیٹے کی باہمت والدہ ہیں اور پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کا عزم اور حوصلہ ہی قوم کی اصل قوت ہے۔ شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے۔”
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ “میجر انور کاکڑ نے اپنی قیمتی جان وطن پر نچھاور کر کے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔ شہداء قوم کا فخر ہیں اور قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔”
آخر میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی پولیس بلوچستان بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ میجر انور کاکڑ کچھ عرصہ قبل کوئٹہ میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے بزدلانہ دھماکے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے تھے


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...