ایف آئی اے کوئٹہ کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریٹائرڈ ملازم گرفتار

ایف آئی اے کوئٹہ کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ریٹائرڈ ملازم گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث سابقہ ریٹائرڈ ملازم محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم وصول کرتا تھا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

کوئٹہ: فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریٹائرڈ ملازم محمد اسماعیل کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کو بیرون ملک روزگار اور بہتر مستقبل کے خواب دکھا کر اپنے جال میں پھنساتا تھا۔ ملزم نے ایک شہری کو آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 55 لاکھ روپے وصول کیے اور بعد ازاں متاثرہ شخص کو جعلی ای ویزا فراہم کیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو کوئٹہ سے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...