زیارت میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

زیارت میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

وادیٔ زیارت میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ پہاڑی علاقے برف کی سفید چادر میں ڈھک گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے اہم شاہراہوں کو کھلا رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

بلوچستان کے سرد ترین علاقوں میں شامل وادیٔ زیارت میں موسمِ سرما کی پہلی برفباری کا سلسلہ گزشتہ شب شروع ہوا جو وقفے وقفے سے صبح تک جاری رہا۔ برفباری کے باعث درجۂ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے شدید سردی کی لہر محسوس کی جا رہی ہے۔

برف پڑنے کے بعد زیارت اور گردونواح کے پہاڑی علاقے سفید چادر میں ڈھک گئے جس سے علاقے کے قدرتی حسن میں اضافہ ہوا، تاہم سردی بڑھنے کے باعث معمولاتِ زندگی جزوی طور پر متاثر ہونے لگے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زیارت–کوئٹہ اور زیارت–سنجاوی روڈ کو ہر صورت کھلا رکھنے کے لیے مشینری اور عملہ الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ برف ہٹانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل ہیں۔ انتظامیہ نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ زیارت–کوئٹہ اور زیارت–سنجاوی روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے باعث ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے سفر سے قبل موسم اور سڑکوں کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...