اورماڑہ میں غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام، محکمہ فشریز کی کامیاب کارروائی۔

اورماڑہ میں غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام، محکمہ فشریز کی کامیاب کارروائی۔

اورماڑہ میں محکمہ فشریز نے غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مافیا کو پسپا کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ٹیم کی بروقت کارروائی سے سمندری وسائل کے تحفظ اور ماہی گیروں کے روزگار کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 اورماڑہ میں محکمہ فشریز کی کامیاب کارروائی میں غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع محکمہ فشریز کے مطابق، 12 سمندری میل کی حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی کوشش کے دوران فشریز ٹیم اور ٹرالنگ مافیا کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ فشریز ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث مافیا پسپا ہوگیا اور کسی نقصان سے بچا جا سکا۔ محکمہ فشریز نے مزید کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے تاکہ سمندری وسائل کے تحفظ اور ماہی گیروں کے روزگار کو یقینی بنایا جا سکے۔
محکمہ فشریز کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ سمندری وسائل کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی اور ماہی گیروں کے روزگار کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...