وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 1.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی

وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر 10 جولائی تک ہوگا، جبکہ یکم جولائی سے نافذ کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور دیگر ٹیکس بدستور برقرار رہیں گے۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے جزوی اثرات عوام تک منتقل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر 10 جولائی تک ہوگا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 299 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے سے کم ہو کر 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت نے حال ہی میں دونوں مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی میں معمولی اضافہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر یہ اضافہ نہ کیا جاتا تو پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 11 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر تک کمی ممکن تھی۔

یکم جولائی سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کلائمیٹ سپورٹ لیوی 5 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر دیگر ٹیکس اور لیویز بدستور برقرار ہیں۔

Keywords : Petrol Price, Diesel Price, Fuel Prices in Pakistan, Petroleum Levy

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...