گورنر بلوچستان کا میڈیا کی بدلتی صورتحال پر اظہارِ خیال.

گورنر بلوچستان کا میڈیا کی بدلتی صورتحال پر اظہارِ خیال.

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزاد صحافت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے باعث میڈیا کا نظام تیزی سے بدل رہا ہے، اس لیے صحافیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جدید تقاضوں کے مطابق خود کو ہم آہنگ کریں۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ جمہوریت اور آزاد صحافت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور صحافت حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔
انہوں نے یہ بات گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سماء ٹی وی کے بیورو چیف جلال نورزئی کی قیادت میں آئے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید بھی موجود تھے۔
گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ میڈیا اور جرنلزم کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور سوشل میڈیا کی تیز رفتار ترقی کے باعث نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اگر صحافی جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے خود کو ہم آہنگ نہ کریں تو مستقبل میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے پین لیس اور پیپر لیس دور کی جانب بڑھ رہی ہے جس کے باعث میڈیا کا پورا نظام بدل رہا ہے۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں دنیا بھر میں بڑے میڈیا اداروں میں ڈاؤن سائزنگ ہو رہی ہے اور روایتی کاروباری ماڈلز ختم ہوتے جا رہے ہیں۔
گورنر بلوچستان نے کہا کہ بدلتے حالات کو سمجھنا اور وقت کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہے کیونکہ میڈیا کا مستقبل اسی صلاحیت سے جڑا ہوا ہے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...