کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچ مانگی کے ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی 15 روز کے اندر جامع جائزہ لے کر اپنی سفارشات حکومت بلوچستان کو پیش کرے گی۔

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کچ مانگی کے علاقے سے متعلق ریونیو اور اراضی کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کا قیام کچ مانگی کے ریونیو معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے اور ان کے حل کے لیے قابلِ عمل سفارشات مرتب کرنے کے مقصد سے عمل میں لایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین وزیر بورڈ آف ریونیو ہوں گے، جبکہ اس کے اراکین میں کمشنر سبی، ڈپٹی کمشنر زیارت، ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرلز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے نمائندے اور کچ مانگی کے تین مقامی نمائندگان شامل ہوں گے۔

کمیٹی کچ مانگی کے علاقے میں ریونیو، اراضی اور دیگر متعلقہ امور کا جامع جائزہ لے گی اور تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔

حکومت بلوچستان کے مطابق کمیٹی 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ اور سفارشات حکومت کو پیش کرے گی تاکہ اس معاملے پر شفاف، مؤثر اور دیرپا بنیادوں پر فیصلہ کیا جا سکے۔

Keywords : Kach Mangi, Balochistan Government, Revenue Issues, Land Dispute

Related News

زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
زیارت: سرکاری اسکولوں اور پولیس اسٹیشنوں کو شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر ضلع زیارت میں تین سرکاری اسکولوں اور چار پولیس اسٹیشنوں کے نام شہدائے پولیس کے...
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
پولیس شہداء کے معاوضوں میں اضافے کی تجویز، وزیراعلیٰ بلوچستان نے منظوری کے لیے سمری طلب کر لی
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس شہداء کے نقد معاوضے اور پلاٹ یا اراضی کے بدلے نقد ادائیگی کی شرحوں میں اضافے کی تج...
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے عوامی شکایات پر فوری کارروائیاں، حکومت بلوچستان متحرک
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت ڈیجیٹل کمپلینٹ پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات پر متعلقہ محکم...
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر خواتین کو مبارکباد
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے کی کامیابی پر خواتین کو مبارکبا...
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر اظہارِ تشویش
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر اظہارِ تشویش
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قومی میڈیا چینلز کے کوئٹہ بیوروز کی بندش اور میڈیا ورکرز کی برطرفیوں پر...
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ کے علاقے کلی ببری میں گورنمنٹ گرلز اسکول کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے...