پارلیمنٹ ہاؤس میں بلوچستان کے امن، ترقی اور فلاح پر اعلیٰ سطحی مشاورت

پارلیمنٹ ہاؤس میں بلوچستان کے امن، ترقی اور فلاح پر اعلیٰ سطحی مشاورت

اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی، جس میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، خواتین و نوجوانوں کے حقوق اور وفاق و صوبے کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ اور سماجی ترقی پر خصوصی زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان دل کے قریب ہے اور اس کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بلوچستان میں انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے منصوبوں کا فوری اور مؤثر نفاذ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و ترقی کو قومی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ اور وفاقی حکومت کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان کی پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے گا، کیونکہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی ترقی کی ضمانت ہے اور پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔
وفد نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ مزید برآں، وفاقی اور صوبائی جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی کوششوں کی تعریف کی گئی، جبکہ قومی اسمبلی کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے پر بھی اسپیکر کے کردار کو سراہا گیا۔
ملاقات کے اختتام پر وفاقی حکومت اور بلوچستان کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...