بلوچستان میں شدید گرمی برقرار، متعدد اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

بلوچستان میں شدید گرمی برقرار، متعدد اضلاع میں بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرم اور خشک موسم جبکہ بعض علاقوں میں بارش، گرج چمک اور آندھی کی پیشگوئی کی ہے۔ شہریوں کو موسم کی اچانک تبدیلیوں سے محتاط رہنے اور کاشتکاروں کو تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں سے فصلوں کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کوئٹہ: ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر کوئٹہ نے آئندہ 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ نوکنڈی، واشک، پنجگور، کیچ، دالبندین، خاران، نوشکی، سبی، نصیرآباد، صحبت پور، جھل مگسی اور اُستا محمد میں شدید گرمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

پیشگوئی کے مطابق ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، دکی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، خضدار، کوئٹہ، زیارت اور ہرنائی میں چند مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، زیارت، ہرنائی، لورالائی اور خضدار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔

اسی طرح چاغی، واشک، خاران، نوشکی، آواران، پنجگور، کیچ اور ساحلی علاقوں میں دوپہر اور شام کے اوقات میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں، خصوصاً شمالی اور ساحلی اضلاع کے رہائشیوں کو موسم کی اچانک تبدیلیوں کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ کاشتکاروں کو تیز ہواؤں اور گرد کے باعث کھڑی فصلوں کے تحفظ کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Keywords : Balochistan Weather, Heatwave, Rain Forecast, Dust Storms

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...