آئی جی بلوچستان محمد طاہر کا اے ٹی ایف پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب، دہشت گردی کے خلاف جدید تربیت اور سخت اقدامات پر زور

آئی جی بلوچستان محمد طاہر کا اے ٹی ایف پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب، دہشت گردی کے خلاف جدید تربیت اور سخت اقدامات پر زور

کوئٹہ میں اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول میں 19ویں بیسک کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 124 بیسک اور 118 ریفریشر کورس کے اہلکاروں نے تربیت مکمل کی۔ آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی، منظم جرائم اور بیرونی مداخلت کو بڑے چیلنجز قرار دیا اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ تربیت اور سخت رویے سے لیس کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول کوئٹہ میں 19ویں بیسک کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 124 بیسک کورس اور 118 ریفریشر کورس کے اہلکاروں نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر تھے، جنہوں نے پریڈ سے خطاب کیا۔
آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ دہشت گردی اور منظم جرائم پولیس کے بڑے چیلنجز ہیں اور اس دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند مفاد پرست عناصر بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک کے امن و امان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، تاہم پولیس ایسی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کے 40 ہزار اہلکاروں میں ایک ہزار سے زائد جوان شہادت کا رتبہ حاصل کر چکے ہیں، جو پولیس کی عظیم قربانیوں کا ثبوت ہے۔ آئی جی نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ پولیس کا رویہ سخت ہوگا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
محمد طاہر کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پیشہ ورانہ تربیت، جدید اسلحہ اور ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے، اسی لیے پولیس کو جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایف ٹریننگ اسکول سے اب تک 4 ہزار سے زائد جوان تربیت مکمل کر چکے ہیں۔
آخر میں آئی جی بلوچستان نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یہ جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور ملک میں امن و امان کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...