آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کا بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نئے بیرکس کا افتتاح

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر کا بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نئے بیرکس کا افتتاح

کوئٹہ میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے بلوچستان کانسٹیبلری کے نئے تعمیر شدہ بیرکس کا افتتاح کر دیا۔ دس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بیرکس میں 150 اہلکاروں کو جدید رہائشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور جدید تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز بدر لائن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نئے بیرکس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس جوانوں کو جدید خطوط پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ان کے لیے بہتر رہائشی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو ان کی ضرورتوں کے مطابق یقینی بنایا جا رہا ہے۔

آئی جی محمد طاہر نے مزید کہا کہ بلوچستان پولیس صوبے میں امن و امان کی بہتری کے لیے صفِ اول کے دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور جوانوں کی سہولیات میں بہتری سے ان کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
دورے کے دوران حکام نے آئی جی پولیس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے بیرکس میں 150 اہلکاروں کو رہائشی سہولیات میسر ہوں گی، جس سے فورس کی استعداد اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو تقویت ملے گی۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...