آئی جی بلوچستان پولیس کا حنہ آپریشن کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا

آئی جی بلوچستان پولیس کا حنہ آپریشن کا دورہ، دہشت گردی کے خلاف اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا

آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے حنہ اُڑک میں جاری آپریشن کا دورہ کرکے پولیس اور اے ٹی ایف اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں پائیدار امن کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل (آئی جی) بلوچستان پولیس محمد طاہر نے حنہ اُڑک کے علاقے کلی ببری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں شریک پولیس اور انسدادِ دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کوئٹہ عمران شوکت بھی ان کے ہمراہ تھے۔

آئی جی پولیس نے اہلکاروں کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس نے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اور مشکل حالات کے باوجود جوان پوری جرات اور لگن سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آئی جی نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے اہل خانہ قوم کے لیے قابلِ احترام ہیں۔

دورے کے دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل عمران شوکت نے آئی جی کو ببری، حنہ اور شعبان کے علاقوں میں جاری سیکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں آئی جی نے حنہ واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات، فاتحہ خوانی اور دعا کی، جبکہ حنہ پولیس اسٹیشن کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اہلکاروں کے عزم اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر "پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگاتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Keywords : Balochistan Police, IG Muhammad Tahir, Hanna Operation, Counterterrorism

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...