آئی جی بلوچستان کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ، پولیس فورس میں کھیلوں کے فروغ پر زور

آئی جی بلوچستان کا پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ، پولیس فورس میں کھیلوں کے فروغ پر زور

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پولیس ٹریننگ کالج کے دورے کے دوران کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل نظم و ضبط، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بناتے ہیں۔ اس موقع پر مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے گئے اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پولیس ٹریننگ کالج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمانڈنٹ پی ٹی سی اور زیر تربیت اہلکاروں کے مابین کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کیا۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ بلوچستان پولیس میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، کیونکہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے معاشرہ منفی سرگرمیوں سے پاک رہتا ہے اور نوجوان نسل ذہنی و جسمانی طور پر مضبوط ہوتی ہے۔


انہوں نے زیر تربیت جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس کے نوجوان کھلاڑی قومی سطح پر صوبے اور ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں جو باعثِ فخر ہے۔ آئی جی پولیس کے مطابق کھیلوں کی سرگرمیاں فورس میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دیتی ہیں۔
دورے کے دوران آئی جی پولیس بلوچستان نے کرکٹ، فٹ بال اور والی بال کھیلنے والے لیویز کے زیر تربیت جوانوں سے مصافحہ کیا اور ان کے جذبے اور محنت کی تعریف کی۔ اس موقع پر زیر تربیت جوانوں کے لیے فٹسال نائٹ ٹورنامنٹ، فٹ بال اور والی بال کے باقاعدہ مقابلے بھی منعقد کیے گئے، جن کا مقصد جسمانی فٹنس اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ تھا۔
کرکٹ، فٹ بال اور والی بال کے فائنل مقابلے پی ٹی سی کمانڈنٹ اسٹاف ٹیم اور زیر تربیت جوانوں کے درمیان کھیلے گئے، جہاں سخت مقابلوں کے بعد تینوں فارمیٹس میں کمانڈنٹ اسٹاف ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
تقریب میں آئی جی پولیس بلوچستان بطور مہمانِ خصوصی خود بھی کرکٹ میچ میں شریک ہوئے، جس سے زیر تربیت جوانوں کے حوصلے اور جوش میں مزید اضافہ ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشفاق احمد، کمانڈنٹ پی ٹی سی شہراد اکبر، پی ایس او اعتزاز احمد سمیت دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستان نے کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے زیر تربیت جوانوں میں انعامات تقسیم کیے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان پولیس میں صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔


Related News

بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بارکھان اور گردونواح میں دو زلزلے، تین افراد زخمی، متعدد مکانات کو نقصان
بلوچستان کے ضلع بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو اور رکھنی میں 5.2 اور 4.3 شدت کے دو زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن...
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس اختتام پذیر، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تحقیق پر زور
لوامز اوتھل میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی اونٹ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں، غذائ...
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
یومِ عاشور: وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر کا سی پی او کوئٹہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کرکے یومِ عاشور کے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سیکیورٹی انتظام...
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
یومِ عاشورہ: بلوچستان بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات، 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
بلوچستان میں یومِ عاشورہ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 32 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نگرانی سی...
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ: یومِ عاشورہ کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی میں برآمد، فضائی و روبوٹک نگرانی
کوئٹہ میں یومِ عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 3 ہزار اہلکار، 30 خصوصی دستے، فضائی نگرانی اور روبوٹک م...