آئی جی پولیس بلوچستان کا اشتہاری مجرموں کے خلاف خصوصی مہم کا اعلان

آئی جی پولیس بلوچستان کا اشتہاری مجرموں کے خلاف خصوصی مہم کا اعلان

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے اشتہاری مجرموں کے خلاف خصوصی مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے انعامات کا اعلان کیا ہے۔ مہم 26 جنوری سے 24 فروری 2026 تک جاری رہے گی، جس میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

رپورٹ: سیدہ نتاشا

 انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے صوبے بھر میں اشتہاری مجرموں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی جی پولیس کے مطابق مہم کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے چار سرِفہرست اضلاع کے پولیس افسران اور ان کے ماتحت اہلکاروں کو انعامات دیے جائیں گے۔
آئی جی پولیس نے بتایا کہ ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس پیز کی سربراہی میں اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کا عمل 26 جنوری سے 24 فروری 2026 تک جاری رہے گا۔ مہم کو مؤثر بنانے کے لیے پولیس کے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں گے۔
محمد طاہر نے کہا کہ اشتہاری مجرموں کی مرتب کردہ فہرستوں کا تبادلہ دیگر صوبوں کی پولیس کے ساتھ بھی کیا جائے گا تاکہ مجرموں کی ایک ضلع سے دوسرے ضلع یا صوبے میں منتقلی کے امکانات کو محدود کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ وفات پا جانے والے اشتہاری مجرموں کو قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد فہرستوں سے خارج کیا جائے۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے ضلعی سطح پر ایس ایس پیز اور ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ مہم کی پیش رفت سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کی جائے تاکہ مہم کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔

Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...