آئی جی پولیس بلوچستان کا شہداء کو خراجِ تحسین، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

آئی جی پولیس بلوچستان کا شہداء کو خراجِ تحسین، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے قیامِ امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور سیکیورٹی فورسز کے باہمی تعاون سے صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا۔ آئی جی پولیس نے مختلف تھانوں اور سیکیورٹی اداروں کے دورے کے دوران پولیس فورس کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

رپورٹ:سیدہ نتاشا

انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے جانوں کی قربانیاں دے کر شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف تھانوں کے دورے کے دوران کیا۔ آئی جی پولیس نے تھانہ سریاب، تھانہ نیو سریاب، پولیس ٹریننگ کالج، اسمارٹ پولیس اسٹیشن منظور ترین شہید اور پولیس اسٹیشن خالق شہید کا تفصیلی معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔


دورے کے موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد آصف خان اور دیگر سینئر پولیس افسران بھی آئی جی پولیس کے ہمراہ تھے۔ بعد ازاں آئی جی پولیس نے اینٹی ٹیرارزم فورس (اے ٹی ایف) ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا جہاں افسران و جوانوں سے ملاقات کی گئی اور انہیں درپیش چیلنجز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے افسران و جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کا کردار قابلِ تحسین رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان پولیس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان پولیس نے ملک دشمن عناصر کے خلاف بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی جبکہ فورس کی استعداد کار بڑھانے اور جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔


Related News

زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت حملے کے شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
زیارت دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ادا کی گئی، جس کے...
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
بلوچستان کے آبی حصے کی فراہمی کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کا سکھر بیراج کا ہنگامی دورہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی وفد نے سکھر بیراج کا دورہ کیا، جہاں سندھ ایریگیشن حکام نے 24 سے 48 گھنٹو...
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
زیارت : دو سرکاری صحت مراکز شہدائے پولیس کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں رورل ہیلتھ سینٹر احمدون اور بی ایچ یو کاوس غربی کے نام شہدائے پولیس ک...
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل، "شہدائے زیارت چوک" رکھ دیا گیا
زیارت پولیس کے شہداء کی قربانیوں کے اعتراف میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے کوئلہ پھاٹک چوک کا نام تبدیل کرک...
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
بلوچستان میں 23 جولائی تک بارشوں اور فلیش فلڈ کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے نے 17 سے 23 جولائی تک بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بارشوں، آندھی، گرج چمک اور فلیش فلڈ کے خدشے کے...
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی میں معاہدہ، شہدائے زیارت کے مطالبات پر عملدرآمد اور جوڈیشل کمیشن پر اتفاق
حکومت بلوچستان اور دھرنا کمیٹی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد تحریری معاہدہ طے پا گیا، جس میں شہدائے زیارت کے...